کراچی (آئی این پی)پاکستان میں کانگو وائرس پھیلنے لگا ، خیبر پختونخوا میں 2 جب کہ کراچی میں مزید ایک شہری وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا۔رپورٹ کے مطابق پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرِ علاج کانگو وائرس سے متاثرہ 2 افراد جانبر نہ ہوسکے جس کے بعد صوبے میں تین روز کے دوران وائرس سے دم توڑنے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے۔