کراچی (آئی این پی )کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے ، مریض جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔جناح اسپتال کے حکام کے مطابق 33 سال کے مریض کو بخار، مسوڑھوں اور ناک سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ لایا گیا تھا، مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا۔مریض کو جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے