بھارت:4ٹانگوں والے نوجوان کی کامیاب سرجری

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ڈاکٹروں نے پیدائشی طور پر 4ٹانگوں والے نوجوان کی کامیاب سرجری کر لی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے شاندار طبی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 17سالہ لڑکے کی کامیاب سرجری کی، جو پیدائشی طور پر 4 ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ نوجوان کی 2اضافی ٹانگیں اس کے پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں۔تاہم آپریشن کے بعد اضافی ٹانگیں الگ کر دی گئیں۔