سوریا کمار یادو کی میونخ میں ہرنیا کی کامیاب سرجری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادو کی میونخ میں ہرنیا کی کامیاب سرجری انجام دے دی گئی اور وہ تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔سوریا کمار یادو کوآخری بارآئی پی ایل 2025 میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ ممبئی انڈینز کے پلے  آفس تک کے سفر میں انتہائی اہم حصہ تھے۔34 سالہ مڈل  آرڈر بلے باز نے لگاتار 16 اننگز میں 25 سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے کا بھی عالمی ریاکرڈ بناا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے  آئی پی ایل سیزن میں مجموعی طور پر 717 رنز اسکور کیے جو کہ لیگ میں کسی بھی غیر اوپنر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کی جانب سے بھی ایک سیزن میں یہ سب سے زیادہ انفرادی رنز ہیں۔فی الحال بھارت انگلینڈ میں پانچ میچز کی سیریز کے لیے موجود ہے جو 4 اگست تک کھیلی جائے گی جس کے بعد ٹیم تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلا دیش جائے گی۔چونکہ سوریا کمار یادو بھارت کی ون ڈے ٹیم کا مستقل حصہ نہیں ہیں اس لیے 26 اگست سے بنگلا دیش کے خلاف شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شمولیت کے لیے ان کے پاس وافر وقت موجود ہے۔