لاہور( کرائم رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی و چیف ویب پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں کامیاب سرجری ہو گئی۔ وہ چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان و دیگر ممبران اسمبلی اور اہل حلقہ کی بڑی تعداد نے ان کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔