پی ٹی آئی نے زیادہ تر سولوفلائٹ کرنے کی کوشش کی ، مولانا کو کلیئر بتانا چاہیے تحریک چلائیں یا نہ چلائیں
کراچی (آئی این پی )سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب ہو بھی نہیں سکتی یہ بات بھی سب کو معلوم ہے۔ ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ محمد زبیر نے کہا کہ جب تحریک کی بات آتی ہے تو جے یو آئی (ف )کا پی ٹی آئی کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں لیکن اس میں اختلافات ہیں۔ پی ٹی آئی نے زیادہ تر سولوفلائٹ کرنے کی کوشش کی، جوائنٹ اپوزیشن کا حصہ نہیں بنایا، پارلیمنٹ کے اندراور نہ باہر۔ اور پھر بہت دیر بعد خیال آیا کہ سب کو ساتھ چلنا چاہیے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا کو اپنی بات واضح بتانی چاہیے کہ ہم اس حق میں ہیں کہ تحریک چلائیں یا نہ چلائیں۔ مزید چھ ماہ یا ایک سال اس طرح سے نہیں گزار سکتے۔محمد زبیر نے کہا کہ جے یو آئی تحریک چلانا چاہتی تو اس پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ ان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب ہو بھی نہیں سکتی یہ بات بھی سب کو معلوم ہے۔