عرفان صدیقی جیسے لوگ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو تسلیم کر لینا چاہیے، ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے،ٹی وی انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی)سینئر سیاستدان محمد زبیر نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)میں 2گروپ ہیں، دونوں گروپس چاہتے ہیں پی ٹی آئی ختم ہو جائے۔سینئر سیاستدان محمد زبیر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی جیسے لوگ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو تسلیم کر لینا چاہیے، آج تلخیاں بہت زیادہ ہیں، ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نوازشریف کی 2022 میں ڈیل ہوئی تھی، عدم اعتماد ڈیل کا نتیجہ تھی، باپ پارٹی، ایم کیوایم نے عدم اعتماد کے دوران کایا پلٹ دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اگرباپ پارٹی اورایم کیوایم کواشارہ ہوا توکایا پلٹ جائے گی۔