ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کر رہے ہیں:وزیرخزانہ

پشاور (آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ، پائیدار معاشی استحکام کے لئے بنیادی صلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔  اصلاحات کے لئے ٹیکس آفس کو ایف بی آر سے نکال کر فنانس ڈوثرن کو منتقل کر دیا ہے ۔ پشاور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ۔ معاشی بہتری کے اثرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا   پائیدار معاشی استحکام کے لئے بنیادی صلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔  ایف بی آر میں جدید ٹیکنا لوجی سے انسانی مدا خلت کم کر رہے ہیں جس کا مقصد محکمے میں کرپشن کا خاتمہ ہے ۔ انہوں نے کہا ٹیکس نظام میں شفافیت اور بہتری لانے کے لئے ٹیکس پا لیسی آفس کو ایف بی آر سے نکال کر فنانس ڈوثرن کو منتقل کر دیا ہے ۔ ایف بی آر کی ساری توجہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر ہونی چاہیے ۔  انہوں نے کہا کہ تیکس اتھارٹی میں سہولیات اور شفافیت لے کر آرہے ہیں