آئی ایم ایف کی الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت

اسلام آباد (آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں جن کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے۔