31 اگست تک موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10 فیصد رعایت

لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومتِ پنجاب نیشہریوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے 31 اگست 2026 تک موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دی ہے۔ شہری مقررہ تاریخ سے قبل ای پے پنجاب پلیٹ فارم سے اپنا ٹوکن ٹیکس ادا کر کے نا صرف رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ تاخیر سے ادائیگی پر جرمانوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔