سیلز ٹیکس رولز ،گھریلو الیکٹریکل سامان کا دائرہ کار وسیع، ٹیکس سٹیمپ لازمی قرار

 ایئر کنڈیشنر، فریج، فریزر، واشنگ مشین اور ٹیلی ویژن کو نئے قواعد میں شامل کیا گیا ہے 
 لائسنس کے لیے کمپنی ہونے کی شرط ختم ، کوئی بھی اہل درخواست گزار لائسنس حاصل کر سکے گا
 اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے گھریلو الیکٹریکل سامان کا دائرہ کار وسیع کر دیا، جس کے تحت نئی اشیا پر ٹیکس سٹیمپ لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر کنڈیشنر، فریج، فریزر، واشنگ مشین اور ٹیلی ویژن کو نئے قواعد میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سٹوریج بیٹریوں پر بھی ان قواعد کا اطلاق ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی سامان پر بھی ٹیکس سٹیمپ لگانا اور اسے فعال کرنا لازمی ہوگا، ٹیکس سٹیمپ کے بغیر درآمدی اشیا کی کسٹم کلیئرنس نہیں ہو سکے گی، جبکہ سٹیمپ کی تنصیب اور ایکٹیویشن کلیئرنس سے قبل کرنا ضروری ہوگا۔ایف بی آر کے مطابق ریٹیل اور آٹو کمپنیوں کو سپلائی کی جانے والی اسٹوریج بیٹریاں بھی نئے قواعد کے دائرے میں شامل ہوں گی، تاہم بیٹریوں کے پرزوں پر ان قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا، سرکاری ملکیتی اداروں (سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز)کو بھی نئے رولز میں شامل کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس سٹیمپ مصنوات اور ان کی پیکنگ دونوں پر لگایا جائے گا، ایک لائسنس صرف ایک مخصوص پروڈکٹ کے لیے قابل استعمال ہوگا اور لائسنس ہولڈر کسی دوسری پروڈکٹ کی ٹریکنگ نہیں کر سکے گا، جبکہ پہلے سے جاری لائسنس بھی اسی پابندی کے تابع ہوں گے۔ایف بی آر نے لائسنس کے حصول کے لیے صرف کمپنی ہونے کی شرط ختم کر دی ہے، اب کوئی بھی اہل درخواست گزار لائسنس حاصل کر سکے گا، لائسنس ہولڈر کے لیے ٹیکس اسٹیمپ سسٹم کی تنصیب اور مرمت کی ذمہ داری بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریکنگ سسٹم کا تمام ڈیٹا حکومت پاکستان کی ملکیت ہوگا، جبکہ لائسنس کی مدت ختم ہونے پر متعلقہ ڈیٹا اور کوڈز ایف بی آر کے حوالے کرنا ہوں گے۔ سیلز ٹیکسجمرود ،مسلح افراد نے پولیو سپروائزر کو اغوا کرلیا، علاقے کی ناکہ بندیپشاور(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا کے علاقے جمرود کے علاقے چپری سے پولیو سپروائزر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ڈی پی او وقار احمد کے مطابق پولیو سپروائزر جلیل خان انسداد کو پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہم راستوں پر ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مغوی سپروائزر کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں، ضلع بھر میں گزشتہ روز سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے