9 مئی حملہ کیس: پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ نے 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں  کے کیس کی سماعت کے دوران  پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  نے ریمارکس دیے کہ   ایسی بات ہے تو اپنے جوڈیشل افسر کو بلا کر مؤقف بھی سنیں گے، فریقین کو نوٹس جاری کیے بغیر جرمانہ ختم نہیں کر سکتے، مناسب ہوگا کیس ٹرانسفر کرنے کی اپیلوں پر دوبارہ ہدایات لے لیں۔انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیے ہیں۔چیف جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں دلائل کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانا چاہتے ہیں اسکی روشنی میں دلائل دینگے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی،