مسلم ممالک کا اتحاد امت کیلئے ناگزیر ہے:لیاقت بلوچ

حکومت اسلام آباد بلدیاتی انتخاب سے فرار اختیار کر رہی :نائب امیر جماعت اسلامی 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسلام آباد بلدیاتی انتخاب سے فرار اختیار کر رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی اور کنٹونمنٹس کے ساتھ بدترین کھلواڑ کر رہی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلام مسلمانوں کو اقلیتوں کے حقوق، عزت و احترام کے تحفظ کا حکم دیتا ہے، پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور بھارت میں غیر محفوظ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پوری دنیا میں رسوا ہوگیا، عالم اسلام کا انتشار اسرائیل کی زندگی ہے، مسلم ممالک کا اتحاد پوری امت کے لیے ناگزیر ہے۔