جکارتہ( خصوصی رپورٹ )انڈونیشیا میں ایک کوچ بس ہائی وے پر رکاوٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس دارالحکومت جکارتہ سے یوگیاکارتا جا رہی تھی اور انٹرچینج پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی