نیو ایئر نائٹ کیلئے تیار کردہ شراب برآمد، 3منچلے گرفتار

گگومنڈی (خصوصی رپورٹ) نیو ایئر نائٹ کا جشن منانے کے لیے تیار کردہ شراب پولیس نے برآمد کر لی کرکے تین منچلوں کوگرفتارکرلیا۔ گزشتہ روز تھانہ گگومنڈی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں شراب ضبط کی۔ سب انسپکٹر محمد شفیق نے وقاص راجپوت ساکن 215 ای بی کے قبضہ سے 30 لیٹر اور جاوید شیخ ساکن 225 ای بی سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ اسی دوران سب انسپکٹر ندیم حسن نے حصاریہ کالونی میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب، چالو بھٹی اور ایک ڈرم لاہن برآمد کر لی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔