لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے دوران 10 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات تھے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے تمام چیف ٹریفک آفیسرز (سی ٹی اوز) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز (ڈی ٹی اوز) کو ہدایت کی ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے جامع اور منظم ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے