نیو ایئر نائٹ، سکیورٹی پلان تیار

 395 انسپکٹرز، 1125 سب انسپکٹرز، 2060 اے ایس آئیز، 1310 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18759 کانسٹیبل ڈیوٹی دینگے 
لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب نے نیو ائیر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نیو ائیر نائٹ پر 395 انسپکٹرز، 1125 سب انسپکٹرز، 2060 اے ایس آئیز، 1310 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18759 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔