یکم جنوری سے مساجد کے اماموں کا اعزازیہ شروع

 تمام رجسٹرڈ امام مسجد صاحبان کو 25 ہزار روپے فی کس ماہانہ اعزازیہ ملے گا
لاہور ( کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اعزازیہ کی تقسیم کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب اور بینک آف پنجاب کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کے مطابق وزیراعلی پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کے تحت یکم جنوری سے اعزازیہ جاری ہو گا۔ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں تمام رجسٹرڈ امام مسجد صاحبان کو 25 ہزار روپے فی کس ماہانہ اعزازیہ ملے گا۔