پنجاب حکومت نے ایک ارب سے زائد کا اعزازیہ امام مساجد تک پہنچا دیا

  پچیس ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ کی تقسیم کیلئے پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم ہیں
فروری سے آئمہ مساجد کوخصوصی اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی،سیکرٹری داخلہ  احمدجاوید قاضی
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب کے امام مساجد کیلئیاعزازیہ پروگرام کے تحت دس روزمیں ایک ارب سے زائد کا اعزازیہ امام مساجد تک پہنچا دیا گیا،سالانہ بیس ارب کی تقسیم کا ٹارگٹ دیدیاگیا۔حکومت پنجاب نے دس روزمیں ایک ارب روپیسیزائدکا اعزازیہ معززامام مسجد صاحبان تک پہنچا دیا، سیکرٹری داخلہ پنجاب احمدجاوید قاضی کاکہناہے آئمہ مساجد میں پچیس ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ کی تقسیم کیلئے پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم ہیں۔پنجاب میں اب تک  اڑسٹھ ہزار سیزائد آئمہ مساجد رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں،حکومت پنجاب اعزازیہ پروگرام کی مد میں سالانہ بیس ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی، فروری سے آئمہ مساجد کوخصوصی اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔