اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں جنین کے علاقے قباطیہ پر دھاوا

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں جنین کے علاقے قباطیہ پر دھاوا

مغربی کنارے کے شہر جنین کے علاقے قباطیہ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کیا، اس سے قبل شمالی اسرائیل میں گاڑی چڑھانے اور چاقو حملے کے واقعات میں دو اسرائیلی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق حملوں کا سلسلہ بیسان شہر سے شروع ہوا، جہاں ایک راہگیر کو گاڑی تلے کچلا گیا، اور بعد ازاں عین حارود میں ایک خاتون کو چھرا گھونپ کر ہلاک کیا گیا۔عفولہ میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا، جس کی شناخت قباطیہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی۔واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کو قباطیہ میں فوری اور بھرپور آپریشن کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔دوسری جانب حماس نے موقف اختیار کیا کہ یہ حملے اسرائیلی قتل، بے دخلی اور آبادکاری پالیسیوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔