سجل علی نے شادی کی افواہوں پر خود وضاحت کر دی

سجل علی نے شادی کی افواہوں پر خود وضاحت کر دی

پاکستان کے  اداکار سجل علی اور حمزہ سہیل اپنی شاندار اداکاری کی بدولت ناظرین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

 سجل علی نے یادگار ڈراموں جیسے او رنگریزہ، گلِ رانا، چپ رہو، یقین کا سفر، یہ دل میرا، آنگن، دھوپ کی دیوار، کچھ ان کہی، صنفِ آہن اور میں منٹو نہیں ہوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔حمزہ سہیل کو فیری ٹیل سیزن 1 اور 2، زرد پتوں کا بن، برنس روڈ کے رومیو جولیٹ اور دل والی گلی جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل ہوئی۔ دونوں کو پہلی بار زرد پتوں کا بن میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد سراہا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔تاہم سجل علی نے ان خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر جب بھی ہوگی، وہ خود ہی بتائیں گی۔