سمیع رشید نے سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر اہم وضاحت جاری کر دی

سمیع رشید نے سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر اہم وضاحت جاری کر دی

سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر سمیع رشید کا ردعمل سامنے آگیا

معروف سوشل میڈیا اسٹار جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی۔ ان افواہوں کے بعد سمیع رشید نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں وضاحت دینے کا فیصلہ کیا۔ سمیع نے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانے کے حق میں نہیں تھے، مگر افواہوں کے پھیلنے کے بعد وضاحت دینا ضروری ہوگیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر میاں بیوی کے درمیان کبھی نہ کبھی چھوٹی موٹی لڑائیاں ہوتی ہیں اور ان کے درمیان بھی ایک معمولی جھگڑا ہوا تھا، جو بیٹی کی سالگرہ کے اگلے دن شدت اختیار کرگیا تھا۔ تاہم، سمیع نے کہا کہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ معاملہ طلاق تک نہ پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے اور حقیقت میں ان کے رشتے میں مسائل ضرور ہیں، مگر وہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سمیع نے وضاحت دی کہ سحر حیات ابھی بھی ان کی بیوی ہیں اور وہ طلاق نہیں چاہتے۔

سمیع رشید نے سحر حیات کی حالیہ وائرل ویڈیو پر بھی افسوس کا اظہار کیا جس میں سحر نے خود کو سنگل مدر کہا تھا۔ سمیع نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی سے ایک ماہ سے نہیں مل سکے اور صرف وی لاگز میں اسے دیکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ سحر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سمیع رشید کے ساتھ تمام تصاویر ہٹا دی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔ تاہم، ان کے مداح جوڑی کو علیحدگی سے بچنے اور مسائل کو حل کرنے کی نصیحت کر رہے ہیں۔