ترکیہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 115 مشتبہ داعش ارکان گرفتار

 124 مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے گئے‘داعش کے حمایت یافتہ نیٹ ورک کا ہدف غیر مسلم افراد تھے:  ترک حکام
استنبول (آئی این پی) ترکیہ نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے 115 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ترک حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کو نشانہ بنانے کے ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنا یا۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں 124 مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ جس کے نتیجے میں اسلحہ، گولہ بارود اور اہم تنظیمی دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔