ترکیہ : دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، داعش کے 357 مشتبہ ارکان گرفتار

نئے سال پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے، چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا
استنبول (آئی این پی )ترکیہ میں سکیورٹی فورسز  نے نئے سال  کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملک گیر آپریشن کر کے ایک ہی روزمیں داعش کے 357 مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔غیر ملک خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ 21 صوبوں میں بیک وقت انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 357 مشتبہ افراد کو  گرفتار کیا گیا۔اس حوالے سے ترک حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار افراد نئے سال پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے، چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔