تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل

 اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر سٹریٹ میں اپنے دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی
تہران (آئی این پی)  ایران میں  طالبان حکومت مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر  سٹریٹ پر اپنے دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں سکیورٹی کمانڈر تھے اور صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے ہیں