بینکوں نے نجی شعبے کو 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کر دیئے

 بڑے پیمانے کی صنعت میں ترقی کی شرح 8.33 فیصد تک پہنچ گئی:چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن 
اسلام آباد (آئی این پی)  بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو تقریبا 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفرمسعود کے مطابق ڈیپازٹس کی مالیت 35.1 کھرب روپے تک پہنچ چکی ہے،معاشی بحالی میں بینکاری کے شعبے کے مضبوط کردار کو اجاگر کیا گیا۔چیئرمین پی بی اے کے مطابق رواں مالی سال نجی شعبے کو قرضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،کمرشل بینکوں نے رواں مالی سال اب تک نجی شعبے کو 1500 ارب روپے کے قرض فراہم کئے۔ رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعت میں ترقی کی شرح 8.33 فیصد تک پہنچ گئی جو صنعتی پیداوار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اس شعبے کے کلیدی کردار کی توثیق کرتا ہے