ملک دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، جس کے دوران 5دہشت گرد مارے گئے۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ ملک دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بے نقاب کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے عزائم کو ہمیشہ کے لیے خاک میں ملا دیں گے