دہشت گرد ایک عرصے سے علاقے میں کارروائیوں میں ملوث تھے‘، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد
راولپنڈی(آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی ’’فتنہ الہندستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ان دہشت گردوں کا تعلق ایک عرصے سے علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سے تھا۔