قومی سلامتی کے محافظوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے طارق فضل چودھری

پی ٹی آئی  کی جانب سے فیلڈ مارشل  کو دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور  پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے
 یہ سیاست نہیں بلکہ ملک دشمن ایجنڈا اور بیرونی سرپرستی میں چلایا جانے والا زہریلا پروپیگنڈا ہے‘ایسے عناصرکور قرار واقعی سزا دی جائے گی:وفاقی وزیر
 اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری  نے کہاہے  پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایکس پر ایک بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ یہ سیاست نہیں بلکہ ملک دشمن ایجنڈا اور بیرونی سرپرستی میں چلایا جانے والا زہریلا پروپیگنڈا ہے۔ قومی سلامتی کے محافظوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے۔ ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قرار واقعی سزا دی جائے گی۔