ایئر لائن بیچ کر 10ارب منافع کمایا ، چھوٹے طیارے کی قیمت 27 ارب روپے ہوتی ہے
قومی اثاثوں کی لوٹ سیل، سیاسی نااہلی اور بدانتظامی قبول نہیں کی جا سکتی:امیر جماعت اسلامی
کراچی (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے آپ نے ایک چھوٹے طیارق کی قیمت میں قومی ایئرلائن فروخت کردی‘ پی آئی اے بیچ کر دس ارب روپے منافع کمایا گیا‘ ایک چھوٹے طیارے کی قیمت ہی 27ارب روپے ہوتی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن بیچ کر دس ارب روپے منافع کمایا ہے، چھوٹے طیارے کی قیمت کم از کم 27 ارب روپے ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آپ نے چھوٹے طیارے کی قیمت میں ایئر لائن بیچ دی ہے، قومی خزانے میں 10 ارب روپے آئے، یہ پرانے جہاز کی قیمت کے برابر بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 335 ارب روپے بھی بولی لگتی تو اسے نہیں بیچنا چاہیے تھا‘ قومی ائیر لائنز کی نجکاری نہیں ہونی چاہیے پرائیویٹ سیکٹر میں تاجروں کی سرپرستی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، قومی اداروں کو اس بنیاد پر فروخت کردیا جسے حکومت نہیں چلارہی یہ ٹھیک نہیں۔ قومی اثاثوں کی لوٹ سیل، سیاسی نااہلی اور بدانتظامی قبول نہیں کی جا سکتی، اور پاکستانی قوم کو نظام کی تبدیلی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔