2سال سے سول سرونٹ مردم شماری رپورٹ جاری نہ ہوسکی

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن دو سال گزرنے کے باوجود اٹھارہویں اور انیسویں وفاقی سول سرونٹ مردم شماری کی رپورٹ جاری نہیں کر سکا ، رپورٹ جاری نہ ہونے کے باعث وفاقی حکومت کو رائٹ سائزنگ کے درست اعدادوشمار حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے  وفاقی وزارتوںکو 2023 میں 33 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھجوایا تھا جس میں ملازمین سے متعلق معلومات طلب کی گئی تھیں ، سترہویں مردم شماری رپورٹ جون 2023 میں جاری ہو ئی تھی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے انیسویں وفاقی سول سرونٹ مردم شماری فارم کے مطابق جو معلومات مانگی گئی تھیں ان میں سول سرونٹ ، بیگم یا شوہر کی د ہری شہریت ، تعلیم، سپشلائزڈ فیلڈ، دلچسپی کی فیلڈ، مذہب ،ڈومیسائل، گزشتہ تین سال میں کی گئی سرکاری ٹریننگ ، پاکستان یا بیرون ملک پوسٹنگ ، جسمانی معذوری و دیگرمعلومات شامل تھیں ۔