قصور: دو موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،پولیس اہلکار زخمی

 قصور (خصوصی رپورٹ)قصور بائی پاس سہاری روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا تھانہ بی ڈویڑن کی حدود میں پولیس اہلکار عبدالوھاب ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبدالوھاب شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موٹر سائیکل سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔