سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

سابق سینئر بیوروکریٹ اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ مہمند کچھ عرصے سے علیل تھے۔

رستم شاہ مہمند کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4:15 بجے شامی روڈ فیملی پارک میں ادا کی جائے گی۔رستم شاہ مہمند نے خطے اور دفاعی و انتظامی امور میں اہم خدمات سر انجام دیں اور ان کی حکومتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رستم شاہ مہمند کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رستم شاہ مہمند کی خارجہ اور انتظامی امور میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا انتقال ایک بڑی کمی ہے۔