آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 5 لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مارکیٹنگ کمپنیوں پر 5، 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق، ان کمپنیوں کی فراہم کردہ گیس مقررہ معیار پر پوری نہیں اُتری۔اوگرا نے بتایا کہ پانچوں ایل پی جی کمپنیوں کو شوکار نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ کمپنیوں کے جوابات سے حکام مطمئن نہیں ہو سکے، جس کے بعد انہیں جرمانہ کیا گیا۔اوگرا حکام نے کہا کہ ایل پی جی پلانٹس کی نگرانی کو سختی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ معیار کی پختہ مانیٹرنگ کی جا سکے اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔