وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کے لیے نئے منصوبوں کا ریکارڈ قائم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کے لیے نئے منصوبوں کا ریکارڈ قائم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کے لیے کئی نئے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن میں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹرز پروگرام، اور سپر سیڈرز کی فراہمی شامل ہیں۔

 ان منصوبوں کا مقصد زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود ہے۔پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ایگری کلچر گریجوایٹس کسانوں کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ ینگ ایگریکلچر گریجوایٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے سکالرشپ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے 30 ارب روپے سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری کی جا چکی ہے، اور پنجاب میں پہلی بار ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔ گندم کی کاشت کا ہدف 99 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔

گرین ٹریکٹرز پروگرام اور ماڈل ایگری کلچر مالز

گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 5 ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سے 2500 ٹریکٹرز کاشتکاروں کو دیے جا چکے ہیں، اور ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ مزید برآں، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل ایگری کلچر مالز کی تعمیر بھی جاری ہے، جن میں کاشتکاروں کو ٹریننگ، بینکنگ، جدید زرعی مشینری، پیسٹی سائیڈز، سیڈز اور کھادیں فراہم کی جائیں گی۔

زرعی مداخل کے خلاف اقدامات اور جدید منصوبے

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں جعلی اور ملاوٹ شدہ زرعی مداخل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے علاوہ، ایگری کلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کے لیے مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔پنجاب میں 9 ارب روپے سے بجلی سے چلنے والے 8 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، اور ڈیڑھ ارب روپے سے کنو کے باغات کی بحالی کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔ کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

زرعی آلات کی اسمبلنگ اور مشینری کی رینٹل سروس

وزیراعلیٰ نے چین کے تعاون سے زرعی آلات کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کے لیے اصولی فیصلہ کیا ہے اور پنجاب میں زرعی مشینری کی رینٹل سروس شروع کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں کاشتکاروں کے لیے صرف نعرے لگائے گئے، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عملی اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب میں کاشتکاری کا رجحان بڑھ رہا ہے اور حکومت پنجاب کاشتکاروں کے ساتھ ہے، ان کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔