شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے بجلی کے ترسیلی نظام کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
لیسکو کے 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو طویل بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔بارش کی مسلسل شدت نے لائن سٹاف کے لیے برقی لائنوں پر کام کرنا مشکل بنا دیا ہے، اور بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔مغلیپورہ، تاجپورہ سکیم، ہربنس پورہ، بہار کالونی، الفیصل کالونی، الطاف کالونی اور رینجر ہیڈکوارٹر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح عامر ٹاؤن، جوڑے پل، لال پل، تاج باغ، پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر علاقوں میں بونداباندی ہو رہی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ شہر کے مختلف حصوں میں مسلسل جاری ہے۔