لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں لیسکو کے 65 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
تکنیکی خرابیوں کے باعث سپلائی معطل
بارش کے بعد فیڈرز میں تکنیکی اور فنی خرابیاں پیدا ہوئیں۔ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی بارش سے متاثر ہوا۔بجلی کی بندش سے شہری علاقوں سمیت مضافاتی علاقوں میں بھی مشکلات پیدا ہو گئیں۔
لیسکو چیف کی ہدایات
لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے بجلی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔کنٹرول روم سے بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ جاری ہے۔لیسکو چیف کے مطابق صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
بحالی کا کام جاری
لیسکو کے تکنیکی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ فیڈرز کی مرمت اور بحالی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔متعلقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے کام تیز کر دیا گیا ہے۔