وزارت مذہبی امور اورسعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ

سعودی ایئر لائن کے ذریعے 35ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے
اسلام آباد(آن لائن) وزارت مذہبی امور اورسعودی ائیرلائن کے مابین حج پروازوں سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ،سعودی ائرلائن کے زریعے 35ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچیں گے ،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے جس پر سعودی ایئرلائن کے پاکستان میں کنٹری مینیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے معاہدے پر دستخط کئے