موزمبیق کی جیل میں ہنگامے ، 33 افراد ہلاک، 1500 قیدی فرار

 بدامنی جیل کے اندر شروع ہوئی تھی، اس کا باہر ہونے والے مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں تھا:وزیر انصاف ہیلینا کیڈا

 ماپوتو(آئی این پی )موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو کی جیل میں اچانک ہنگامے پھوٹ پڑے، جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے   کے مطابق موزمبیق کے پولیس جنرل کمانڈر نے بتایا کہ اس واقعے میں تقریبا 1534 افراد جیل سے فرار ہو گئے تھے، جن میں سے 150 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا  ۔موزمبیق کی اعلی ترین عدالت کی جانب سے انتخابات میں طویل عرصے سے برسراقتدار جماعت فریلیمو کی کامیابی کی تصدیق کے فیصلے کے بعد حزب اختلاف کے گروپوں اور ان کے حامیوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔وزیر انصاف ہیلینا کیڈا نے مقامی نجی نشریاتی ادارے کو  بتایا کہ بدامنی جیل کے اندر شروع ہوئی تھی اور اس کا باہر ہونے والے مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔