لیسکو کا صارفین کو اے ایم آر سمارٹ میٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو نیو کنکشن اور سولر سسٹم کنکشنز کے لئے اے ایم آر سمارٹ میٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے سمارٹ میٹرز کی سمز کے حوالے سے مراسلہ بھجوایا گیا اور لیسکو نے 26,623 اے ایم آر سمارٹ میٹرز کی خریداری کا پرچیز آرڈر جاری کر دیا ہے۔کمپنی کو 11,300 میٹرز کا سٹاک موصول ہو چکا ہے جبکہ باقی 15,323 میٹرز کا سٹاک آئندہ سال کے آغاز میں مل جائے گا۔