راستوں کی بندش کے خلاف کراچی اور کرم میں دھرنا جاری

پاراچنار میں  احتجاج کے طور پرتحصیل چیئرمین کا بلدیاتی نمائندوں سمیت مستعفی ہونے کا فیصلہ
پاراچنار(آئی این پی )تحصیل چیئرمین    اپرکرم  آغا مزمل حسین  نے کہاہے  پاراچنار مین شاہراہ کی 80 روز سے جاری بندش سے ایندھن، خوراک اور ادویات کے ختم ہونے سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ علاج نہ ملنے سے سو بچوں کا دم توڑنا تاریخ کا بدترین ترین ظلم ہے۔ تحصیل چیئرمین نے فوری راستے نہ کھولنے کی صورت میں بلدیاتی نمائندوں سمیت مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا ایک ہفتے سے جاری ہے، شدید سردی کے باوجود پریس کلب کے باہر دھرنے میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہے