پاکستان کے مقابلے میں بھارتی زرمبادلہ ذخائر میں کمی

 اسلام آباد،نئی دہلی  (آئی این پی )بھارت کے برعکس پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اسی ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر نومبر کے آخری ہفتے کے علاوہ پچھلے ڈھائی ماہ سے مسلسل کمی سے دوچار ہیں،بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی آئی ہے، ریزرو بینک آف انڈیا کے اعدادوشمار کے مطابق صرف رواں ماہ کے دوسرے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.9 بلین امریکی ڈالر کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ذخائر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں