زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 23 کروڑ19لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے:ترجمان سٹیٹ بینک
کراچی (آئی این پی ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ۔ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 23 کروڑ19لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ، اسی طرح کمرشل بینکوں کیزرمبادلہ کے ذخائر 5ارب26کروڑ37 لاکھ ڈالر ہیں۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19ارب49کروڑ56لاکھ ڈالرز ہوگئے ۔