ملک کو چیلنجوںسے نکالنے کیلئے بینظیر بھٹو کے وژن سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے
اسلام آ باد (آئی این پی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل ِ راہ تھیں، ایک انسان کو قتل کیا جا سکتا ہے مگر ایک نظریے کو نہیں، ہمیں بحیثیت قوم ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے ان کے وژن سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 17ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔آپ کی شخصیت امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا مجسمہ تھی۔ شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل ِ راہ تھیں