غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ جارحیت نہیں نسل کشی ہے، اسرائیلی اقدامات انسانیت کے خلاف جرم ہے
جن ممالک نے فلسطین کو ریاست کو تسلیم کیا ان کا اقدام خوش آئند ہے:فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب
نیویارک (آئی این پی ) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم گریٹر اسرائیل کے نظریے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی 80 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ورچوئل خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ جارحیت نہیں نسل کشی ہے، اسرائیلی اقدامات انسانیت کے خلاف جرم ہے، دو سال سے اسرائیلی قابض افواج فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، انتہا پسند اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں ناپاک منصوبے کو آگے بڑھارہی ہے۔ محمود عباس نے کہا کہ ہم گریٹر اسرائیل کے نظریے کو سختی سے مسترد اور مذمت کرتے ہیں، غزہ میں مساجد ،اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے ہورہے ہیں، غزہ کے مستقبل میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا، حماس کو ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنا ہوں گے، حماس کا طرز عمل فلسطینی عوام یا ان کی جدوجہد آزادی کی نمائندگی نہیں کرتا، سرائیل نے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی، جن ممالک نے فلسطین کو ریاست کو تسلیم کیا ان کا اقدام خوش آئند ہے