چین اور پاکستان تاریخی ورثوں کے امین ہیں‘ ان تعلقات کی بنیاد مشترکہ عزت و احترام اور بھروسے پر ہے‘ شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے:وزیراعظم

 پاکستان ‘ چین عالمی امن  کیلئے  کام کرسکتے ہیں شہبازشریف

قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے نئی اسلامی مملکت پاکستان کی بنیاد رکھی‘جدید چین کی بنیاد رکھنے میں چیئرمین ماؤ کا کلیدی کردار تھا ‘ ماؤ زے تنگ کی عزت و احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہے
دونوں ممالک  کے درمیان ترقی وخوشحالی کے بے پناہ مواقع ہیں‘ زرعی شعبے میں اعلیٰ تعلیم کیلئے اگلے ماہ گریجوا یٹس چین جارہے ہیں: قائد اعظم محمد علی جناح اور ماؤزے تْنگ کے مجسموں کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(آن لائن‘)وزیراعظم محمد نواز شریف نے  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور چین کے بانی ماؤزے تْنگ کے مجسموں کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  چیئرمین ماؤ زے تنگ کی عزت و احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہے‘انہوں نے جدید چین کی بنیاد رکھی،چین اور پاکستان دونوں قدیم تاریخی ورثوں کے امین ہیں،ان  کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد مشترکہ عزت و احترام اور بھروسے پر مبنی ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز چینی آرٹسٹ و مجسمہ ساز ماسٹر یوآن شیکم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین ماؤ زے تنگ کی بھتیجی مادام ماؤ شیاؤ چنگ بھی موجود تھیں۔ماسٹر یوآن کے بنائے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح اور چیئرمین ماؤ زے تنگ کے اسکلپچرز کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی۔یہ تقریب 25 دسمبر کو قائد اعظم اور 26 دسمبر کو ماؤ زے تنگ کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی ۔وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ماسٹر یوآن  کو خوش آمدید کہا ۔ وزیراعظم نے قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کا شاندار اسکلپچرز بنانے پر ماسٹر یوآن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج کی یہ تقریب تاریخی ہے‘دونوں لیڈرز کے اسکلپچرز  ماسٹر یوآن کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہبازشریف نے کہا  قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے نئی اسلامی مملکت پاکستان کی بنیاد رکھی:‘جدید چین کی بنیاد رکھنے میں چیئرمین ماؤ کا کلیدی کردار تھا ‘چیئرمین ماؤ زے تنگ کی عزت و احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہے‘پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد مشترکہ عزت و احترام اور بھروسے پر مبنی ہیں‘چین اور پاکستان دونوں قدیم تاریخی ورثوں کے امین ہیں‘انہوںنے کہا ہے  پاکستان اور چین کی سدا بہار تذویراتی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،   پاکستان کی اقتصادی  و سماجی ترقی کے لئے  بیجنگ کا کردار قابل قدر ہے  ۔ چینی  عوام کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اشتراک اور دیرینہ تعلقات ہیں، عالمی امن و خوشحالی کے لیے پاکستان اور چین مل کر کام کرسکتے ہیں، دونوں ممالک  کے درمیان ترقی وخوشحالی کے بے پناہ مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اگلے ماہ گریجویٹس چین جارہے ہیں، پاکستان وادی سندھ کی قدیم ترین تاریخ کا مسکن ہے۔  قبل ازیں  معروف چینی مجسمہ ساز ماسٹر یو آن نے کہا کہ قائد اعظم اور ماؤزے تنگ عظیم لیڈر تھے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 10سال پورے ہونے پر مجسموں کا تحفہ میرے لیے باعث فخر ہے، انہوںے کہا کہ قائد اعظم اور ماؤزے تنگ کی عظمت نے ان کے مجسمے بنانے پر مجبور کیا۔