ریاض(آئی این پی سعودی عرب نے معیار زندگی میں نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے ۔کوالٹی آف لائف پروگرام سینٹر کی جانب سے امکانات کے شہر، سعودی عرب میں معیار زندگی کا ارتقا کے عنوان سے تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق یہ رپورٹ مملکت میں معیارزندگی کے حوالے سے سعودی شہریوں، مملکت میں مقیمین اور زائرین کی آرا پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں مملکت کے وژن 2030 کے حوالے سے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں ہونے والی بہتری اور اضافے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔