قطری وزیر اعظم آج ایران کا دورہ کریں گے، آبنائے ہرمز سے متعلق بات چیت متوقع

قطری وزیر اعظم آج ایران کا دورہ کریں گے، آبنائے ہرمز سے متعلق بات چیت متوقع

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام پر بات چیت کے لیے تہران کا دورہ کریں گے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق، بات چیت میں علاقائی سلامتی، مذاکرات کی بحالی، اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے موضوعات زیر غور آئیں گے تاکہ 28 فروری سے قبل اس جمود کو ختم کیا جا سکے۔شیخ محمد کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب قطر تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے اور حالیہ 17 جون کی جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔وزیر خارجہ شیخ محمد ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ کشیدگی کم کرنے اور بات چیت کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔