آبنائے ہرمز تنازع: امریکا اور ایران کے نمائندوں کی کل دوحہ میں ملاقات متوقع

آبنائے ہرمز تنازع: امریکا اور ایران کے نمائندوں کی کل دوحہ میں ملاقات متوقع

امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کے بعد آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے نمائندے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کریں گے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے مطابق مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تجارتی و تیل بردار جہازوں کی آزادانہ اور بلا تعطل آمدورفت کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک اس اہم بحری گزرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو متاثر ہونے سے بچانے کی ضرورت پر متفق ہیں۔ایگزیوس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی مبینہ خلاف ورزی پر گزشتہ روز ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی تھی، تاہم اب دونوں فریق دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے پر آمادہ ہو گئے ہیں، جس سے سفارتی پیش رفت کی امید پیدا ہوئی ہے۔