بارش کے دوران رفتار کم رکھیں: ترجمان موٹروے پولیس

 لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش ،موٹروے پولیس نے ڈرائیورحضرات کو کم رفتار کے ساتھ احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران  محتاط ڈرائیونگ کریں رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،وائیپر، لائٹس اور بریکس کو چیک کریں، سفر سے قبل گاڑی کی مکمل جانچ کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں، شدید بارش میں معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔